پاکستانی حکومت اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی پر اتفاق

2022/06/03 16:21:53
شیئر:

2 جون کو پاکستان لویہ جرگہ کے رکن اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ محمد علی سیف نے  کابل میں امن مذاکرات میں شرکت کے دوران  کہا  کہ پاکستانی حکومت نے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور دونوں فریق امن مذاکرات جاری رکھیں گے۔
قبل ازیں تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے کہا کہ ٹی ٹی پی  نے کابل میں پاکستانی حکومت کے نمائندوں اور لویہ جرگہ کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی ہے جس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔اسی باعث ٹی ٹی پی نے پاکستانی حکومت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے میں غیر معینہ مدت تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے  آئندہ دنوں میں فریقین کے درمیان مزید مذاکرات ہوں گے۔