امریکہ میں افریقی نژاد امریکی شہری بدترین امتیازی سلوک کا شکار

2022/06/03 16:29:08
شیئر:

کیلیفورنیا ٹاسک فورس نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں امریکہ میں غلامی اور دیگر نسل پرستانہ اور امتیازی طرز عمل سے کیلیفورنیا میں افریقی۔امریکی کمیونٹیز کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیل دی گئی ہے۔
اے بی سی کے مطابق تقریباً 500 صفحات پر مشتمل رپورٹ بتاتی ہے کہ  آج بھی ملک میں امتیازی قوانین اور طرز عمل افریقی نژاد امریکیوں کو رہائش، تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر شعبہ جات میں نقصان پہنچاتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی طرز عمل اور ناکامیوں نے افریقی نژاد امریکیوں اور سفید فام افراد کے درمیان دولت کا فرق پیدا کر دیا ہے جو سماج میں تمام سطحوں پر موجود ہے۔