ترقی پذیر ممالک کے ساتھ چین کے تبادلے کے تین اہم الفاظ پر وانگ ای کی گفتگو

2022/06/04 16:52:14
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  تین تاریخ کو ، بحرالکاہل کے ممالک کے اپنے دورے کے اختتام سے پہلے،چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بحرالکاہل کے جزیروں کے ممالک اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کے حوالےسے تین کلیدی الفاظ" متعارف کرائے تھے۔

پہلا "برابر سلوک" ہے۔ چین ہر ملک کے ساتھ یکساں سلوک کرتا ہے، خاص کر چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک کے ساتھ۔ دوسرا "باہمی مدد" ہے۔ ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک کے جائز ترقیاتی حقوق کا دفاع کرنے کے لیے، ترقی پذیر ممالک کو ایک دوسرے کی مدد اور حمایت کرنی چاہیے اور تمام طاقتوں اور غنڈہ گردی کی مضبوطی اور مسلسل مخالفت کرنی چاہیے۔ ایسا کرنے سے، دنیا آہستہ آہستہ زیادہ متوازن اور صحیح معنوں میں ہم آہنگ ہو سکتی ہے۔ تیسرا "ترقی پر توجہ" ہے۔ ہمیں اقتصادی اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنے کو اپنے باہمی تبادلوں کا موضوع اور ہدف بنانا چاہیے اور مشترکہ طور پر ان تمام رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے جو ہماری تیز رفتار ترقی کی راہ میں حائل ہیں۔ چین جزیرے کے ممالک اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں آزادانہ رویے کے ساتھ ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ سہ فریقی یا کثیر الجماعتی تعاون کو جاری رکھنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے، تاکہ جیت جیت کے نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین کا سفارتی انداز روایتی بڑی طاقتوں سے مختلف ہے۔ ہم جس چیز کی امید کرتے ہیں وہ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مشترکہ ترقی اور احیاء ہے؛ جس چیز کو ہم فروغ دیتے ہیں وہ چینی خصوصیات کے حامل بڑے ملک کی سفارت کاری ہے؛ جس چیز کے لیے ہم کوشش کرتے ہیں وہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر ہے۔