پاکستان میں چین کی مدد سے گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے فعال ہو گیا ہے

2022/06/04 16:30:41
شیئر:

پاکستان کے گوادر پورٹ علاقے میں چین کے تعاون سے تعمیر کی جانے والے ایسٹ بے ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب 3 تاریخ کو منعقد ہوئی۔

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب میں تقریر کرتے ہوئے چین کی مدد اور چینی معماروں کی محنت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے چین کی بنائی ہوئی اعلیٰ معیار کی شاہراہ ہے، ٹریفک کے لیے کھولنے کے بعد اسے پاکستان کی قومی شاہراہ سے منسلک کر دیا جائے گا، گوادر پورٹ اور کراچی کے درمیان ٹرانسپورٹیشن چینل کھل جائے گا۔
پاکستان میں چینی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز  پانگ چھون شو نے اپنی تقریر میں کہا کہ چین گوادر میں لوگوں کی روزی روٹی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مقامی لوگوں  کی صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، پیشہ ورانہ اور تکنیکی عملے کی تربیت اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ مقامی لوگ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اعلیٰ معیار کی ترقی کے نتائج سے مستفید  ہو سکیں۔
معلوم ہوا ہے کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے  گوادر پورٹ سے شروع ہوتی ہے، جس کی کل لمبائی 19.49 کلومیٹر ہے، اور اختتامی نقطہ پاکستان نیشنل ہائی وے 10 سے منسلک ہے۔ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ابتدائی  منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اسی دن، پاکستان میں گوادر ڈی سیلینیشن پلانٹ سمیت چین کے تعاون سے چلنے والے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔