چینی خلائی اسٹیشن پر قومی خلائی تجربہ گاہ قائم کی جائے گی

2022/06/04 15:45:54
شیئر:

چار جون کو چین کے انسان بردار خلائی مشن شینزو نمبر ۱۴ کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ چینی خلائی اسٹیشن پر قومی خلائی تجربہ گاہ قائم کی  جائے گی۔چین کے انسان بردار خلائی منصوبے کے ترجمان اور چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر لین شی چیانگ نے بتایا کہ شینز و 14 مشن کے دوران تھیان حے کور ماڈیول، ون تھیان تجرباتی ماڈیول اور مینگ تھیان تجرباتی ماڈیول کی بنیادی ترتیب کے ساتھ ایک خلائی اسٹیشن کی تکمیل کی جائے گی اور ایک قومی خلائی تجربہ گاہ بنائی جائے گی۔ شینز و ۱۴ کا فلائٹ عملہ پہلی بار ون تھیان تجرباتی ماڈیول میں ایئر لاک کو کیبن سے باہر دو یا تین سرگرمیاں انجام دینے کے لیے استعمال کرے گا، اور  خلائی کلاس روم کو جاری رکھے گا۔