چین کی نویں انسان بردار خلائی پرواز

2022/06/04 15:48:21
شیئر:

چین کا شینزو نمبر ۱۴ انسان بردار مشن چین کی نویں انسان بردار خلائی پرواز ہو گی۔ اکتوبر 2003 میں چین کے پہلے خلا باز یانگ لی وے وسیع خلا میں جانے والے پہلے چینی سیاح بنے۔اس وقت سے لے کر اب تک چینی خلاباز سات مرتبہ خلا کا سفر کر چکے ہیں۔اب تک 13 افراد 20 مرتبہ خلا کا دورہ کر چکے ہیں۔ چین کے انسان بردار خلائی مشن کی کامیابیاں، "تین مرحلوں" کی ترقیاتی حکمت عملی کے مطابق،  خلائی اسٹیشن کے دور میں داخل ہو گئی ہیں۔