چینی خلائی اسٹیشن کیسا ہے،آئیے دیکھیں!

2022/06/05 15:10:37
شیئر:
چینی خلائی اسٹیشن کیسا ہے،آئیے دیکھیں!
چین کا شینزو 14 انسان بردار خلائی جہاز  5 جون کی صبح کامیابی کے ساتھ لانچ کردیا گیا ۔ مشن کے ساتھ جانے والے تینوں خلاباز 6 ماہ تک چینی خلائی اسٹیشن  میں قیام کریں  گے اور  مختلف امور سرانجام دیں گے ۔
اگر آپ چینی خلائی اسٹیشن کو حقیقی معنوں سے اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں تو  اس کا ایک طریقہ موجود ہے - چائنا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم میں انجینئرنگ کےاس شاہکار کا ایک پروٹو ٹائپ  موجود ہے جو کہ خلا میں چلنے والے خلائی اسٹیشن کے بنیادی ماڈیول جیسا ہے۔ کیا آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ چینی خلائی اسٹیشن قریب سے کیسا لگتا ہے؟ خلاباز بننے کے لیے کس تربیت کی ضرورت ہے؟ براہ کرم ہمارے اینکر کے ساتھ چائنا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم میں جائیں اور خلا کے اسرار کو دریافت کریں! تو چلیں اس سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں!
اپنے دل میں موجود خلائی اسٹیشن اور خلاء میں زندگی کی تصاویر  کھینچیں، اور ہمیں بھیجیں۔ ہمار  ای میل ایڈریس ہے urd@cri.com.cn 
اس کے علاوہ اگر آپ خلاکے بارے میں کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں اپنے سوالات اور  ویڈیو پیغام بھی بھیج سکتے ہیں۔
یہ ممکن ہے  آپ کی تصاویر  سائنس اور ٹیکنالوجی میوزیم میں نمائش کے لیے منتخب کرلی جائیں،اور یہ بھی ممکن ہے  آپ کے سوالات کا جواب ایرو اسپیس کے ماہرین اور خلاباز دیں!