مقامی وقت کے مطابق 4 تاریخ کو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے 5 علاقوں
کےجنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جس سے جنگلات اور چراگاہیں تباہ ہو گئیں، 4 افراد ہلاک
اور 1 زخمی ہو گیا۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے حکام اور مقامی باشندوں
کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقوں شانگلہ، ہری پور، سوات اور مہمند سمیت
مختلف علاقوں میں جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔شانگلہ ضلع کے سربراہ نے بتایا کہ آگ نے
تیزی سے قریبی جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گنجان آباد علاقے میں پھیل گئی، جس
سے ایک خاندان کے چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ اس وقت خیبر پختونخواہ کے
صوبائی محکمہ جنگلات، ریسکیو ٹیموں اور رضاکاروں نے امدادی کام شروع کر دیا
ہے۔
حکام آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔