شی جن پھنگ کی طرف سے 5 جون 2022 کو یوم ماحولیات پر منعقدہ قومی تقریب کے نام تہنیتی پیغام

2022/06/05 16:44:47
شیئر:
5 جون 2022  کو  یوم ماحولیات کے موقع پر  قومی تقریب  صوبہ لیاؤ ننگ کے شہر شین یانگ میں منعقد ہوئی۔ صدر شی جن پھنگ نے تقریب کے انعقاد پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
اپنے مبارکبادی خط میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ماحولیات انسانی بقا اور ترقی کی بنیاد ہے اور اچھے ماحولیات کو برقرار رکھنا تمام ممالک کے لوگوں کی مشترکہ خواہش ہے۔  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، ہم نے ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کو چینی قوم کی پائیدار ترقی سے متعلق ایک بنیادی منصوبے کے طور پر لیا ہے، ہم اس تصور پر قائم ہیں کہ صاف شفاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثہ ہیں، اور  اس سلسلے میں بنیادی، اہم اور طویل مدتی کاموں کا سلسلہ انجام دیا گیا ہےجس نے چین  کے  ماحولیاتی تحفظ میں تاریخی اور مجموعی تبدیلیاں کی ہیں۔
2017 سے، چین   5 جون کے یوم ماحولیات  کے موقع پر باقاعدگی سے  قومی تقریب کا اہتمام  کرتا ہے۔ اس سال کی تقریب کا اہتمام  ماحولیات کی وزارت، مرکزی تہذیبی دفتر اور لیاؤ ننگ کی صوبائی حکومت نے مشترکہ طور پر کیا  جس کا موضوع ہے " ایک ساتھ  ایک صاف اور خوبصورت دنیا قائم کریں"۔