چین بھر میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول نہایت جوش و خروش سے منایا گیا

2022/06/05 16:13:58
شیئر:

تین سے پانچ جون تک چینی شہری ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی چھٹیوں سے بھر پور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔

کچھ لوگوں نے اپنا وقت پارکوں میں کھیلتے ہوئے گزارا، کچھ کتابوں کی دکانوں پر کتابیں پڑھنے اور خریدنے میں مصروف رہے اور کچھ نے شاپنگ مالز میں خوب شاپنگ کی۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں نے ثقافتی مقامات اور عجائب گھروں کا رخ کیا۔