چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے چین-افریقہ ماحولیاتی تحفظ میڈیا ایکشن کا آغاز کیا گیا

2022/06/05 15:18:54
شیئر:

پانچ جون کو "عالمی یوم ماحولیات" کے موقع پر، کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں چائنا میڈیا گروپ کے افریقہ اسٹیشن کی جانب سے شروع کیے گئے "چین-افریقہ ماحولیاتی تحفظ میڈیا ایکشن" کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ "اسپیکنگ فار نیچر" کے تھیم کے ساتھ یہ تقریب افریقی میڈیا پارٹنرز کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کی تشہیر کو مضبوط بنانے اور چین اور افریقہ کے درمیان سبز ترقی کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔
یونیسف، یو این ڈی پی، یو این ای پی اور ڈبلیو ڈبلیو ایف سمیت بین الاقوامی تنظیموں کے 30 سے زیادہ نمائندوں نے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے ایکولوجی ڈویژن کی ڈائریکٹر سوسن گارڈنر نے کہا کہ نیروبی میں یو این ای پی کے ہیڈکوارٹرز کے قیام کا ایک مقصد یہ امید کرنا ہے کہ بین الاقوامی ماحولیاتی پالیسیوں کی تشکیل اور نفاذ میں ترقی پزیر ممالک کے حقیقی قومی حالات اور ترجیحی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ان کا خیال ہے کہ میڈیا "نظر انداز کیے گئے ماحولیاتی مسائل کی طرف عوام کی توجہ دلوا سکتا ہے اور عوام کے سامنے غیر جانبدارانہ حقائق پیش کر سکتا ہے"۔