شی جن پھنگ اور یونانی صدر کےمابین چین-یونان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکبادکے پیغامات کا تبادلہ

2022/06/05 15:13:20
شیئر:
5 جون کو چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور  یونان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منانے کے لیے یونانی صدر کیترینا ساکی لاروپولو کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ نصف صدی کے دوران چین اور یونان نے ہمیشہ تاریخی نقطہ نظر پر قائم رہتے ہوئے زمانے کے رجحان کی پیروی کی ہے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کی ہے، مشترکہ طور پر "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر کی ہے۔ دونوں ملکوں نے  کھلے پن اور جیت جیت کے تصور کی بنا پر  قدیم تہذیبوں کی دانش اور اولمپک جذبے کو فروغ دیا ہے، جس سے دونوں ممالک اور لوگوں کے لیے ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں، اور بین الاقوامی برادری کے لیے تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کا ایک نمونہ قائم کیا گیا ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چین-یونان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کو روایتی دوستی اور عملی تعاون کو وسعت دینے کے موقع کے طور پر  صدر ساکی لااروپولو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔تاکہ  چین-یونان جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور  ثقافتی تبادلوں کو فروغ  فروغ دیا جا سکے۔
صدر کیترینا ساکی لاروپولو نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 50 سالوں میں یونان اور چین نے ایسے دوطرفہ تعلقات قائم کیے ہیں جو باہمی افہام و تفہیم اور باہمی احترام کے جذبے کی بنیاد پر قائم ہیں اور  تعاون اور دوستی کو فروغ دیتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ دونوں فریق تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کے عظیم مقصد کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔
اسی دن وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ اور یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میتسو تاکس نے بھی مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔