امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے تناظر میں بائیڈن انتظامیہ کی عوامی حمایت کی شرح میں کمی

2022/06/06 10:58:36
شیئر:

5جون کو اے بی سی نیوز نے آئی پی ساس مرے مارکیٹ ریسرچ کمپنی کےسروے   نتائج سے متعلق بتایا کہ امریکی شہریوں میں سے صرف 37 فیصد نے امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے ملک کو درپیش موجودہ معاشی مسائل سے نمٹنے کے اقدامات کی حمایت کی ہے ، 28  فیصد  نے مہنگائی سے نمٹنے میں بائیڈن کی حمایت کی جبکہ صرف  27 فیصد نے بڑھتی ہوئی پٹرول کی قیمتوں سے نمٹنے میں بائیڈن انتظامیہ کے اقدامات کی حمایت کی۔

80فیصد سے زائد امریکیوں کا کہنا ہے کہ معاشی خدشات، مہنگائی اور قدرتی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں یہ وہ اہم مسائل ہیں کہ جو  نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں اُن کے حق رائے دہی کا تعین کریں گے۔ پولز سے پتہ چلتا ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے قریب آنے کے ساتھ ساتھ ،ایسے مسائل کے باعث بائیڈن کی عوامی حمایت کی شرح میں کمی آئی ہے۔علاوہ ازیں سروے نتائج کے مطابق گن وائلنساور اسقاط حمل کے مسائل بھی وسط مدتی انتخابات کے ممکنہ طور پر اہم محرکات میں شامل ہیں۔ 72 فیصد شہریوں نے گن وائلنس سے نمٹنے کو لازمی قرار دیا   ،  63 فیصد نے کہا کہ حکومت کو اسقاط حمل کے مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔