گاؤ کھاؤ ،چین میں یونیورسٹی میں داخلے کا امتحان

2022/06/06 14:50:14
شیئر:

سال 2022 کے گاؤ کھاؤ کی تاریخیں قریب آر ہی ہیں۔ یہ چین میں یونیورسٹی میں داخلے کے امتحان کے دن ہیں۔ سات جون سے شروع ہونے والی ان امتحانات میں 11.93 ملین طلباء کمرہ امتحان میں داخل ہوں گے۔ اس سال اس قومی  داخلے کے امتحان کے لیے درخواست دہندگان کی تعداد ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.15 ملین زیادہ ہے۔ ہم بچوں  کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور  امید ہے کہ  اس موسم گرما میں وہ اپنے  خوابوں کے حصول میں کامیاب ہوں گے!