چینی خلائی اسٹیشن کا باورچی خانہ

2022/06/07 16:02:44
شیئر:

چینی خلاباز نصف سال  تک "خلائی اسٹیشن" میں مقیم رہیں گے۔ اس دوران  وہ خلائی ٹیکنالوجی کے ذریعے فلٹر  اور صاف کیا ہوا گرم پانی پی سکتے ہیں، گرم کھانا کھا سکتے ہیں، اور سویا دودھ پی  سکتے ہیں... اور یہ سب ایک خلائی باورچی خانے کی وجہ سے ممکن  ہے۔

خاتون خلاباز وانگ  یاپنگ نے متعارف کرایا: "ہمارے خلائی اسٹیشن میں  پانی کی تخلیق نو  کی جا سکتی  ہے۔" چین کےاس  خلائی باورچی خانے کا پینے کے پانی کا ڈسپنسر پانی کی سائیکلنگ کے  تحت خلابازوں کے پینے کے پانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک خاص چھوٹے فلٹر  سے لیس ہے۔ یہ نظام  فوری طور پر پانی کو گرم کر سکتا ہے  یوں چینی خلابازوں کے لیے  خلا میں گرم پانی پینے  کا مسئلہ بھی حل ہو گیا  ہے۔