امریکی میں مہنگائی کی نئی لہر متوقع،درمیانی آمدنی والا طبقہ زیادہ متاثر ہوگا، مارکیٹ واچ کی رپورٹ

2022/06/07 17:10:27
شیئر:

امریکی نیوز ویب سائٹ مارکیٹ واچ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں متوسط طبقے کو مہنگائی کی ایک نئی لہر کا سامنا ہو سکتاہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے بڑھتا ہوا افراط زر پہلے سے مہنگائی کے شکار امریکیوں کی زندگی کو مزید مشکل بنا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق درمیانی آمدنی والے صارفین اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا زیادہ دباؤ محسوس کریں گے۔
اس سے قبل اپریل کے مہینے میں امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کے سروے کے نتائج میں بھی یہی خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ افراط زر میں مسلسل اضافہ امریکی میں درمیانے آمدنی والے طبقات کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔