چین میں قوت بصارت سے محروم طلباء کے لیے کالج داخلہ امتحان میں خصوصی انتظامات

2022/06/07 11:52:03
شیئر:

آج چین میں کالج /یونیورسٹی داخلہ امتحان 2022  کا پہلا روز ہے جو ملک میں یکجہتی کا بھی ایک عمدہ نمونہ ہے ۔ چین کے نینگ شیاہ ہوئی خود اختیار علاقے کی شیجی کاؤنٹی میں قوت بصارت سے مکمل طور پر محروم ایک امیدوار بھی کالج  /یونیورسٹی داخلہ امتحان میں شریک ہے۔ وہ  بریل ٹیسٹ پیپر کے ذریعے امتحان میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرے گا۔اسی طرح   تبت خود اختیار علاقے میں بھی ایسے دو امیدوار بریل ٹیسٹ پیپر کی مدد سے امتحان دیں گے۔ایسے طلباء کے لیے ایک الگ امتحانی کمرہ قائم کیا جاتا ہے۔وزارت تعلیم کے شعبہ امتحانات  کے مطابق، رواں سال 5 صوبوں، خود اختیار علاقوں اور بلدیات سے کل 8 نابینا امیدوار بریل ٹیسٹ کے ذریعے امتحان  دیں گے۔
ملک میں بصارت سے محروم امیدواروں کے لیے امتحان میں مدد فراہم کرنے کی خاطر ، بڑے کریکٹر والے پیپر پرنٹ ، فری لسننگ ٹیسٹ، خصوصی افراد کی رہنمائی، اور ترجیحی داخلہ جیسے طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ 2014 میں کالج  داخلہ امتحان کے دوران بریل ٹیسٹ پیپر کے اولین استعمال کے بعد سے،ملک بھر میں مسلسل آٹھ سالوں سے نابینا امیدواروں کے لیے کالج /یونیورسٹی کے داخلہ امتحان کا بریل ٹیسٹ پیپر فراہم کیا ہے۔