چین میں جسمانی محرومی کے شکار طلباء کے لیے حصول تعلیم کے مواقع میں نمایاں اضافہ

2022/06/08 11:34:58
شیئر:

چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں ملک بھر میں 14,559 خصوصی افراد کو   اعلی تعلیمی اداروں میں داخلہ دیا گیا ہے۔ رواں سال 10,000 سے زائد خصوصی افراد کو سہولیات اور مدد فراہم کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، "13ویں پانچ سالہ منصوبہ" کی مدت کے دوران، کالج/ یونیورسٹی کے داخلہ امتحان میں "مناسب سہولت" کے لیے درخواست دینے والے خصوصی افراد کی تعداد میں سال بہ سال اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ  پانچ سالوں کے دوران ملک بھر میں کل 57,500 خصوصی طلباء کو  کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ دیا گیا، جو کہ "بارہویں پانچ سالہ منصوبہ" کے مقابلے میں 50.1 فیصد زائد ہے۔