چین اور جنوبی ایشیائی ممالک ایک دوسرے کے دوست ہمسایہ ممالک اور ترقیاتی شراکت دار ہیں ،چینی وزارت خارجہ

2022/06/08 18:09:38
شیئر:

حال ہی میں سری لنکا کو معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤلی جیان نے کہا کہ چین نے اس وقت  سری لنکا کو درپیش مشکلات اور چیلنجوں پر گہری توجہ دی ہے ۔ اور سری لنکا کی معاشی و معاشرتی ترقی کے لیے امداد فراہم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصےمیں  چین نے سری لنکا کو 500 ملین چینی یوآن کی ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،ان میں  ادویات کی پہلی کھیپ سری لنکا پہنچ چکی ہے، اور چاول کی پہلی کھیپ بھی بھیج دی گئی ہے۔ چین نے سری لنکا کےمختلف شعبوں کے لیے بھی امداد فراہم کی ہے جس سےعام لوگوں کو فائد ہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور سری لنکا مالیاتی تعاون کے حوالے سے سری لنکا کی حکومت کی جانب سے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے خاتمے کے اعلان کے بعد چینی مالیاتی اداروں نے سری لنکا کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ چینی مالیاتی ادارے چین سے متعلق قرضوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشش کرنے پر تیار ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور جنوبی ایشیائی ممالک ایک دوسرے کے دوست  ہمسایہ ممالک اور ترقیاتی شراکت دار ہیں ۔ چین ہمیشہ مضبوطی سے جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ کھڑا  رہا ے اور ان کی  مشکلات پر قابو پانے میں مدد کے لیے تیار ہے۔