چین میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

2022/06/08 11:57:53
شیئر:

سات تاریخ کو  چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مئی کے آخر تک ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.1278 ٹریلین  امریکی ڈالر  رہے ہیں، جس میں اپریل کی نسبت  8.1بلین ڈالر  یا 0.26 فیصد کا اضافہ ہے۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور ترجمان وانگ چھون  اینگ نے کہا کہ موجودہ بیرونی ماحول بدستور پیچیدہ اور شدید ہے، عالمی معیشت کو بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے اور بین الاقوامی مالیاتی منڈی اب بھی نمایاں غیر یقینی صورتحال سے دوچار  ہے۔ تاہم،چین نے وبا کی روک تھام اور کنٹرول اور اقتصادی اور سماجی ترقی کو مؤثر طریقے سے مربوط کیا ہے، اور طویل مدتی اقتصادی ترقی کے بنیادی رجحان تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔ ملک کی زرمبادلہ  مارکیٹ کا آپریشن باآسانی چل رہا ہے، اور ملکی زرمبادلہ کی طلب اور رسد بنیادی طور پر متوازن رہی ہے۔