امریکہ نے چین کو عالمی سپلائی چین سے باہر کرنے کے لیے سنکیانگ کی "جبری مشقت" کے بارے میں جھوٹ بولا،وزارت خارجہ

2022/06/08 17:09:53
شیئر:

8 تاریخ کو وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے پوچھا کہ  امریکی تجارتی نمائندے ڈائی کیو نے کہا کہ سولر پینلز کی پیداوار کا 85 فیصد حصہ چین پر منحصر ہے اور متعلقہ صنعتی سلسلہ پورے سنکیانگ کے علاقے میں موجود  ہے، جہاں پر جبری مشقت ایک سنگین مسئلہ ہے، اس پر کیا تبصرہ ہے؟
وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ سنکیانگ میں نام نہاد جبری مشقت ایک  مکمل جھوٹ ہے۔ گوانگ جو  میں امریکی قونصلیٹ جنرل کے ایک اہلکار کے ایک بیان، جو حال ہی میں سامنے آیا تھا، نے ایک بار پھر بے ثابت کر دیا ہے کہ چین کو عالمی سپلائی چین سے باہر کرنے کے لیے امریکہ نے سنکیانگ میں جبری مشقت کے بارے میں جان بوجھ کر جھوٹ پھیلایا ہے۔