وبا کے تحت چین میں یونیورسٹی کے داخلے کے امتحان کا آغاز

2022/06/08 15:32:35
شیئر:

 سات جون کو چین میں یونیورسٹی    کے داخلے کے امتحان کا آغاز ہوا، اور ملک بھر میں  ایک کروڑ انیس لاکھ  تیس ہزار طالب علم متحان میں  شامل ہو رہے ہیں ۔ وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے تناظر میں چین کے متعلقہ محکموں اور پورے ملک کے طلباء نے مل کر امتحان کی ہمواری کے لیے محنت کی ہے ۔

  رواں سال بیجنگ میں امتحان کے لیے   کل 54,000 رجسٹرڈ  طلبہ  ہیں۔ تمام  طلبہ کو "ٹیسٹ دینے" کو یقینی بنانے کے لیے 99 امتحان  کی جگہوں کو قائم کرنے کے علاوہ، وبا کی وجہ سے کچھ کنٹرول علاقوں  کے کئی ہوٹلوں اور اسکولوں میں خصوصی امتحان کی جگہیں بھی قائم ہوئیں ہیں ۔  وبا کی وجہ سے  بند کنٹرول ایریا میں ایک کمرے میں ایک طالب علم بیٹھ سکتا ہے اور کم کنٹرول 

ایریا میں کمرہ امتحان میں ایک سے زیادہ افراد بیٹھ سکتے ہیں لیکن امتحانی نشستوں کے درمیان فاصلہ 2 میٹر سے کم نہیں ہو سکتا ۔