صدر شی جن پھنگ صوبہ سیھچوان کے میشان شہر، میں معائنہ اور تفتیش کے دورے پر

2022/06/08 22:52:19
شیئر:


 8 تاریخ کی صبح چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ سیچھوان کے میشان شہر کے ڈونگ پھو ڈسٹرکٹ کے تائی حہ  ٹاؤن میں یونگ فینگ گاؤں اور سانسو مندر کا دورہ کیا ۔انہوں نےمقامی کھیتی باڑی کی صورتحال، اناج  کی پیداوار، دیہی احیاء کے عمل ، وبا کی روک تھام اور کنٹرول،اور  تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ سمیت  دیگر امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں  اور  مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔