شی جن پھنگ اور جارجیا کے صدر کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ

2022/06/09 14:56:57
شیئر:
9 جون کو چینی  صدر شی جن پھنگ اور جارجیا کی صدر محترمہ سالومے زورابیشویلی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ منانے کے لیے مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور جارجیا روایتی دوستانہ تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں۔ 30 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، دونوں فریقوں نے مسلسل مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ہے، بین الاقوامی امور میں مؤثر طریقے سے بات چیت اور ہم آہنگی کی ہے ۔کووڈ ۱۹  کے پھیلنے کے بعد دونوں ممالک کے عوام نے خلوص دل سے ایک دوسرے کی مدد کی، مل کر مشکلات پر قابو پایا اور اس وبا سے لڑنے میں یکجہتی کی داستان رقم کی ۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چین-جارجیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر چین-جارجیا تعلقات کو فروغ دینے کے لئے صدر زورابیشویلی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک اور دو عوام کو فائدہ پہنچے۔
صدر زورابیشویلی نے کہا کہ جارجیا  چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے فعال طور پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے اور وہ چین کے ساتھ باہمی طور پر مفید تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کی مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کے لیے تیار ہیں۔