چین کی کسٹمز جنرل ایڈمنسٹریشن نے 9 تاریخ کو بیرونی تجارت کا تازہ ترین ڈیٹا جاری کیا۔ مئی میں چین کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 537.74 بلین امریکی ڈالر تھی، جس میں سے برآمدات میں 16.9 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ رائٹرز کے انٹرویو میں 28 ماہرین اقتصادیات کی طرف سے دی گئی اوسط 8 فیصد کی پیش گوئی سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ درآمدات کی مالیت میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔ وبا کے تناظر میں چین کی بیرونی تجارت کی پہلے پانچ مہینوں میں مستحکم ترقی آسان نہیں ہے اور اس نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے چینی معیشت کے مضبوط لچک اور اندرونی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔
سب سے پہلے، چین عالمی سپلائی چین کی ایک اہم کڑی ہے، اور چینی سامان کی عالمی مانگ مسلسل مضبوط ہے۔ چین کو دنیا کی ضرورت ہے، اور دنیا چین کے بغیر نہیں چل سکتی۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ امریکی اور مغربی سیاستدانوں کی ایک قلیل تعداد ملٹی نیشنل کمپنیوں کو چین سے "ڈی کپلنگ" کرنے کے لئے کس طرح دھکیل رہی ہے، یہ ایک ناممکن کام ثابت ہوگا۔ حقائق نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وبا کا اثر صرف عارضی ہے۔چین کی "ڈائنامک زیرو " کی انسدادی پالیسی موثر ہے۔ وقت ثابت کرے گا کہ چین مستحکم اور صحت مند اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور عالمی سپلائی چین کو مستحکم کرنے اور عالمی معیشت کی بحالی کو فروغ دینے میں کلیدی قوت کی حیثیت رکھتا ہے۔