چین کا امریکہ سے ایران کی جائز تشویش کے ادراک کا مطالبہ

2022/06/09 11:32:56
شیئر:

8 تاریخ کو ویانا میں منعقدہ  بین الاقوامی جوہری توانائی تنظیم کی کونسل میں امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران  کے خلاف نگرانی کی ضمانت دینے والی قرارداد کی منظوری پر زور دیا جبکہ چین نے قرارداد کی مخالفت کی۔ اقوام متحدہ  کے  ویانا دفتر میں چینی مستقل مشن کے نمائندے  وانگ چھانگ نے چین کے موقف  پر  روشنی ڈالی ۔ 
انہوں  نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے کونسل میں متعلقہ ممالک کی جانب سے قرارداد کی منظوری کے لیے کوششوں کی مخالفت کرتا ہے۔ بارہا  مرتبہ  یہ ثابت ہو چکا ہے کہ دباؤ مسائل کو حل کرنے میں ہر گز مددگار نہیں ہے، بلکہ تنازعات میں شدت لائے گا اور صورتحال کو مزید بڑھاوا دے گا۔اس وقت  ایران کے ایٹمی معاہدے  پر عمل درآمد کے لیے مذاکرات کی بحالی حتمی مرحلے میں ہے۔ کونسل کی جانب سے صف آرائی کے اقدامات  سے ایران کے ساتھ  تعاون کو نقصان پہنچے گا اور ایرانی جوہری مذاکراتی عمل  میں رکاوٹ ڈالی جائے گی ۔ 
وانگ چھانگ نے  واضح کیا کہ چین ایران پر  نگرانی  کو یقینی بنانے سے متعلق اختلافات   کو دور کرنے کے لیے  بین الاقوامی جوہری توانائی تنظیم اور ایران کے درمیان  بات چیت اور تعاون  کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ دونوں فریق ایک دوسرے سے رابطے کی بدولت متعلقہ اتفاق رائے پر سنجیدگی سے عمل درآمد کریں گے۔