شی جن پھںگ صوبہ سیچھوان کے دورے پر

2022/06/09 16:02:08
شیئر:

8 جون کی صبح  چینی صدر شی جن پھنگ معائنے اور تفتیش کے لیے جنوبی صوبہ سیچھوان کے شہر  میشان آئے۔انہوں نے یونگ فنگ گاؤں اور  ثقافتی ورثے سانسو مندر کا دورہ کیا ۔
یونگ فنگ گاؤں میں، شی جن پھنگ  نے مقامی کھیتی باڑی کے حالات دریافت اور  دیہی احیاء اور وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے  امور  کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔
سانسو مندر  قدیم چین کے تین ممتاز  دانشوروں کی عبادت گاہ ہیں ۔اس موقع پر  شی جن پھنگ نے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ  کے بارے میں مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔
چار سال قبل جب انہوں نے سیچھوان کا معائنہ کیا تو انہوں  نے غربت کے خاتمے کی سخت جنگ لڑنے سے متعلق ایک سمپوزیم کی صدارت کی۔ انہوں نے اجلاس میں کہا کہ غربت کے خلاف سخت جنگ جیت کر چینی قوم میں ہزاروں سالوں سے موجود مطلق غربت کا مسئلہ ہماری نسل کے ہاتھوں سے تاریخی طور پر حل ہو جائے گا جو ایک عظیم کارنامہ ہے۔