انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایرانی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنے کی قرارداد منظور کرلی، ایران کا سخت ردعمل

2022/06/09 15:56:46
شیئر:
9 تاریخ کو، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زاد نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ امریکہ اور تین یورپی ممالک (برطانیہ، فرانس اور جرمنی) نے اپنے "کوتاہ بینی کے رویے" کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ساکھ سے بالاتر رکھا ہے، ایک شفاف اور پرامن ایٹمی پروگرام رکھنے والے ملک ایران کی مخالفت کے لیے غلط اور غیر دانشمندانہ قرارداد  کو منظور کرایا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قرارداد کے اسپانسرز نتائج کے ذمہ دار ہیں اور ایران کا ردعمل سخت اور متناسب ہوگا۔
مقامی وقت کے مطابق آٹھ تاریخ کو امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی قیادت میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز نے ایران  کی جوہری سرگرمیوں پر نگرانی سے  متعلق ایک قرارداد منظور کی جس میں ایران کی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنے اور ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔