بیدو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) زراعت کی ترقی میں مدد گار

2022/06/09 16:35:55
شیئر:

چین کی طرف سے تیار کیا گیا بیدو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم زرعی میدان میں بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔بوائی سے لے کر کھیت کے انتظام اور  فصل کی کٹائی تک، بیدو سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم زرعی پیداوار کے پورے عمل میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ روایتی زرعی مشینری کے مقابلے میں، بیدو سیٹلائٹ نیویگیشن آٹو پائیلٹ کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ذہین ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہیں، یہ 24 گھنٹے بلا تعطل کام کر سکتے ہیں، اور زرعی مشینری کے کام کی کارکردگی کو بہت بہتر بنا سکتے ہیں۔