غیر ملکی تجارت کی مستحکم ترقی کا رجحان برقرار

2022/06/09 11:38:25
شیئر:

رواں سال کے آغاز سے ہی چین کی غیر ملکی تجارت مستحکم ہو رہی ہے۔ جنوری سے اپریل تک غیر ملکی تجارت کی درآمدات و برآمدات 12.58 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں، جس میں  پچھلے سال  کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ چین کے نائب وزیر تجارت اور نائب بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کار وانگ شوون نے 8 تاریخ کو کہا کہ رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں چین  کی غیر ملکی تجارت میں امریکی ڈالرز کی مد میں 10.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یورپی یونین، جاپان، اور برطانیہ جیسی معیشتوں کے مقابلے میں چین  کی غیر ملکی تجارت کی  ترقی مزید  تیز ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا  کہ چین  غیر ملکی تجارت کی مستحکم نمو کو برقرار رکھنے اور معیار کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزارت تجارت کے فارن ٹریڈ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل لی شنگ چیان نے اس بات پر زور دیاکہ عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے ڈھانچے میں چین کی پوزیشن اب بھی مستحکم ہے، کاروباری ماحول بھی مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے، اور انتہائی وسیع مارکیٹ کی کشش مسلسل بڑھ رہی ہے. رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں ملک بھر میں غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں پچھلے  سال کے مقابلے میں  26 فیصد اضافہ ہوا جس میں مینوفیکچرنگ میں غیر ملکی سرمائے کے استعمال میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔