شی جن پھنگ کی طرف سے نیریر لیڈرشپ اکیڈمی میں جنوبی افریقہ میں سکس سسٹرز پارٹی کے نوجوان کیڈرز کے سیمینار میں شریک تمام طلباء کو جوابی پیغام

2022/06/09 19:23:16
شیئر:
8 جون کو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے نیریر  لیڈرشپ اکیڈمی میں جنوبی افریقہ میں سکس سسٹرز پارٹی کے نوجوان کیڈرز کے  سیمینار میں شریک تمام طلبا کو ایک  جوابی پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور افریقہ ایک ہم نصب معاشرے کے رکن ممالک ہیں اور چینی اور افریقی عوام کی طویل مدتی دوستی کی امیدیں نوجوان نسل سے وابستہ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ  زمانے کی ذمہ داریوں اور مشنز کو شعوری طور پر نبھائیں گے، چین-افریقہ دوستی کے مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، چین-افریقہ دوستی اور تعاون کے جذبے کے وارث کے طور پر  آگے بڑھیں گے۔
حال ہی میں تنزانیہ میں نیریر لیڈرشپ اکیڈمی کے سکس سسٹرس پارٹی  کے نوجوان کیڈرز کے لیے ایک سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کا موضوع تھا "نیا دور اور نئی ترقی:  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  اور جنوبی افریقہ میں سکس سسٹرز پارٹی کے درمیان  تبادلہ"۔  جنوبی افریقہ میں   سکس سسٹرز پارٹی کے 120 نوجوان  کیڈرز نے شرکت کی۔  سیمینار کے اختتام پر تمام طلبا نے مشترکہ طور پر جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو ایک خط بھیجا جس میں چین-افریقہ دوستی کو آگے بڑھانے اور چین-افریقہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا۔