چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے چین-بھارت سرحدی معاملے پر امریکی بحرالکاہل فوج کے کمانڈر کے حالیہ ریمارکس کا جواب

2022/06/09 19:24:25
شیئر:

چین-بھارت سرحدی معاملے پر امریکی بحرالکاہل فوج کے کمانڈر کے حالیہ ریمارکس کے جواب میں، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے 9 تاریخ کو کہا کہ متعلقہ امریکی حکام نے شعلوں کو ہوا دی ہے، جو کہ قابل نفرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ "چین-بھارت سرحد پر موجودہ صورتحال عام طور پر مستحکم ہو گئی ہے، اور دونوں افواج کے فرنٹ لائن دستے چین-بھارت سرحد کے مغربی سیکٹر کے بیشتر علاقوں میں معمول کی پوزیشن پر واپس جا چکے ہیں۔ چین-بھارت سرحدی مسئلہ  چین اور بھارت کا باہمی معاملہ ہے اور متعلقہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے نمٹانے کے لیے دونوں فریقوں کے پاس ارادہ اور صلاحیت ہے۔ امریکی حکام نے وہاں آگ بھڑکائی ہے، جو کہ قابل نفرت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ ایسے کام کر یں گے، جو علاقائی امن اور استحکام کے لیے سازگار ہوں۔"