امریکہ میں کووڈ۔19 کے یومیہ کیسز تقریباً ایک لاکھ تک بڑھ چکے ہیں

2022/06/09 12:19:47
شیئر:

معروف جریدے ہیلتھ کیئر کے مطابق  امریکہ میں  کووڈ۔19 کے یومیہ کیسز تقریباً 100,000 تک بڑھ چکے ہیں، اور حقیقی تعداد اس سے پانچ گنا زیادہ ہو سکتی ہے ۔ سکرپس ریسرچ میں مالیکیولر میڈیسن کے پروفیسر ایرک ٹوپول نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ کیسز کی زیادہ تعداد  طویل  کووڈ۔19 صورتحال کو جنم دیتی ہے جس سے ہسپتالوں میں داخلے اور زیادہ اموات ہوتی ہیں۔یہ صورتحال وائرس میں نئی تغیرات کا باعث بھی ہے۔اگرچہ امریکہ میں وبائی صورتحال کے باعث اموات اپنے عروج سے بہت نیچے آچکی ہیں، لیکن اب بھی یومیہ تقریباً 300 افراد وائرس سے ہلاک ہو  رہے ہیں، یہ تعداد واقعی چونکا دینے والی ہے ۔