مشاق آئرن پینٹر چاؤ پھنگ گو

2022/06/10 11:12:36
شیئر:

73 سالہ چاؤ   پھنگ کا تعلق چین کی  توجیا  قومیت  سے ہے۔ 1997 میں، انہوں نے سولڈرنگ آئرن پینٹنگ کا مطالعہ شروع کیا۔انہوں  نے لکڑی کے تختے پر تو جیا قومیت کی ثقافت اور  رسوم و رواج کو "پینٹ" کرنے کے لیے سرخ گرم الیکٹرک سولڈرنگ آئرن کو بطور برش استعمال کرنے کی کوشش کی۔

آئرن  پینٹنگ فن کی ترویج  اور  یہ ہنر دوسروں کو سکھلانے کی خاطر  انہوں نے   اینشی لوک میوزیم میں ایک اسٹوڈیو قائم کیا۔ وہ کالج کے طلباء کو آئرن پینٹنگ کی تربیت بھی دیتے ہیں۔

چاؤ   پھنگ  گو پرامید ہیں کہ وہ "قومی ثقافت کے نگہبان" بنیں گے اور آئرن پینٹنگ کے ذریعے توجیا  قومیت کی روایتی ثقافت کو بطور ورثہ اگلی نسلوں تک منتقل کریں گے۔