مغربی مین اسٹریم میڈیا کے "سات گناہ" کی سیریز- چھٹا گناہ: غصہ

2022/06/10 16:39:45
شیئر:

جب کچھ سیاست دان "چین مخالف" بیانیے کو الیکشن جیتنے اور پیسہ کمانے کے ذریعے کے طور پر استعمال کرتے ہیں تو ایسے میں مغربی میڈیا بھی  اس رجحان کی پیروی کرتا ہے۔ چین سے متعلق رپورٹس کو اکثر جذباتیت کا رنگ دے کر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اور  ان میں سچائی اور عقلیت بہت کم ہوتی ہے۔ تجارتی جنگ ایک عام معاملہ ہے لیکن اس حوالے سے چین کو بدنام کرنے والے بیانات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ یہ غلط پالیساں قبولیت حاصل نہ کرنے کے باوجود جاری ہیں۔ اسی وجہ سے حالیہ برسوں میں ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ جذباتی سیلاب اور تحمل کا فقدان مغربی مین اسٹریم میڈیا کا چھٹا مہلک گناہ ہے!