امریکہ کا انڈو پیسیفک حکمت عملی کے آغاز کا مقصد اپنی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے،چینی مندوب

2022/06/11 17:21:47
شیئر:

گیارہ جون کو چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے جوائنٹ اسٹاف ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف چانگ چن چونگ نے شنگری لا ڈائیلاگ کے دوران چینی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا "انڈو پیسیفک حکمت عملی" شروع کرنے کا مقصد اپنے بالادستی کے نظام کو برقرار رکھنا ہے۔ لیکن درحقیقت اس سے خطے کے ممالک کے مجموعی اور طویل مدتی مفادات کو شدید نقصان پہنچے گا۔

چانگ چن چونگ نے کہا کہ  انڈو پیسیفک حکمت عملی تقسیم پیدا کرنے والی،محاذ آرائی کو ہوا دینے والی اور امن کو پامال کرنے والی حکمت عملی ہے ۔انہوں نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکمت عملی تاریخی رجحان کے خلاف   اور علاقائی ممالک کے عمومی خواہشات کے برعکس اپنے ذاتی مفادات کی خدمت کر رہی ہے جو ناکام ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کا داخلی معاملہ ہے اور صدر جو  بائیڈن نے بھی تائیوان علیحدگی کی نہ حمایت کرنے کا اظہار کیا تھا تاہم امریکہ بدستور تائیوان کو آلہ بنا کر ایک چین کی پالیسی کو غیرفعال بنانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔