آر سی ای پی کے نفاذ سے رکن ممالک کی تجارت نے نمایاں فروغ پایا

2022/06/11 17:36:33
شیئر:

علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے یعنی آر سی ای پی کے نافذالعمل ہونے کے بعد رکن ممالک کے مابین تجارت نے نمایاں فروغ پایا ہے۔

محصولات میں رعایت کی بدولت ، چین کے صوبہ گوانگ دونگ کے الیچی کے پھل کی آر سی ای پی کے رکن ممالک  کے لیے برآمدات میں تقریباً ایک گنا اضافہ ہوا ہے۔مشرقی صوبہ شان دونگ کے شہر وی فانگ میں تیار کیے جانے والے نیم تیار کھانوں کی برآمدات کے محصولات میں سالانہ تقریباً تین لاکھ ڈالر کی بچت ہوتی ہے ،لاگت کی بچت کے ساتھ ساتھ تجارتی حجم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ، آر سی ای پی کے نفاذ کی پہلی سہ ماہی میں چین کی جنوبی کوریا،ملائشیا اور نیو زی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ  درآمدات و برآمدات میں دس فیصدسے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔