میڈیا ٹائیکون مرڈوک کے لیے سینکڑوں خبر رساں اداروں کے ساتھ، رائے عامہ کو کنٹرول کرنا اور یہاں تک کہ اسے اپنی مرضی سے ہموار کرنا انتہائی آسان ہے۔ کووڈ۔19 وبا کی شروعات میں، مرڈوک نیوز کارپوریشن سے وابستہ افراد نے مضامین لکھے، کتابیں شائع کیں، دستاویزی فلمیں بنائیں اور مختلف انٹرویوز نشر کیے، بظاہر اُن کا حتمی مقصد ووہان پر "لیبارٹری لیک تھیوری" کا غلیظ الزام عائد کرناتھا۔یہ سرمائے کے استعمال سے رائے عامہ کو اپنی جانب ہموار کرنے کی محض ایک مثال ہے۔ مغربی حکومتوں اور میڈیا کی ملی بھگت دیرینہ عرصے سے ایک کھلا راز ہے، لیکن بعض مغربی ممالک اپنی منشاء کے مطابق رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے ہر ممکن حربہ استعمال کرتے ہیں، مقصد کیا ہے؟ تیسرا گناہ پس پردہ "حسرت" ہے!