مغربی مین اسٹریم میڈیا کے "سات گناہ" کی سیریز۔ دوسرا گناہ" لالچ"

2022/06/11 22:45:55
شیئر:

بلاشبہ میڈیا کو عوام کی توجہ کی ضرورت رہتی ہے لیکن یہ توجہ پانے کے لیے بعض اوقات وہ  تمام اخلاقی حدود پامال کر جاتا ہے ، اگر  خبر میں بے ایمانی کا عنصر شامل ہو جائے اور کوئی حدود متعین نہ  ہوں، تو خبر کا اصل مقصد اور روح کھو جائے گی. مغربی مین اسٹریم میڈیا نے چین سے متعلق کس قسم کی رپورٹنگ کی ہے ؟ ماسک سے لے کر ویکسین تک، کم سود والے قرضوں سے لے کر بیلٹ اینڈ روڈ انیشییو  تک ، جب بھی چین نے دنیا کی مدد کی کوشش کی ، میڈیا کا یہ ٹولہ فوراً انگلیاں اٹھاتا ہے اور چین کے "جیو پولیٹیکل ارادوں" پر تنقید کرتا ہے۔ جیسے جیسے "چین مخالف تنقید" مغربی مین اسٹریم میڈیا کی خبروں کا پاس ورڈ بن رہی ہے، اسی قدر اُن کی لالچی فطرت تیزی سے بے نقاب ہو رہی ہے ۔ یہ دوسرا گناہ ہے!