وانگ ای کی اقوام متحدہ کی76ویں جنرل اسمبلی کے چیئرمین اور مالدیپ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت

2022/06/11 17:24:59
شیئر:

دس جون کو چینی  ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی کے چیئرمین اور مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد  سے ٹیلی فون کے ذریعے بات چیت کی۔

وانگ ای نے کہا کہ موجودہ جنرل اسمبلی نے متعددخلفشاروں پر قابو پایا ہے اور موثر عملی نتائج حاصل کیے ہیں،جن سے عالمی نظم و نسق کے فروغ میں نئی تحریک پیدا کی گئی ہے، بین الاقوامی برادری کی مشترکہ کوششوں کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم بنایا گیا ہے اور عالمی امن اور ترقی کے نصب العین میں نئی شراکتیں کی گئی ہیں۔ چین اس سلسلے میں چیئرمین عبد اللہ شاہد  کے کردار کو سراہتا ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کام کی حمایت جاری رکھے گا۔

عبداللہ شاہد نے کہا کہ وہ عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے، مشترکہ طور پر کثیرالجہتی پر عمل کرنے، اقوام متحدہ کی عمل داری  کے تحفظ ، وبائی امراض کے بعد عالمی بحالی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوطی کے ساتھ جاری رکھیں گے۔