تسلط کا دور ختم ہو گیا ہے،وینزویلا کے صدر

2022/06/12 16:08:12
شیئر:

دس جون کی شام کو ایران کے دورے پر گئے ہوئے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو موروس نے سوشل میڈیا کے ذریعے  لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی "پیپلز سمٹ " سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ممالک میں مختلف آوازیں بلند ہوئی ہیں اور تسلط کا دور ختم ہو چکا ہے۔ پیپلز سمٹ عین اسی وقت منعقد ہوئی جب لاس اینجلس ہی میں" سمٹ آف امیریکاز  " بھی ہو رہی تھی ۔ 
انہوں نے کہا کہ پیپلز سمٹ "اصل سربراہی سمٹ" ہے اور ہماری آوازیں وہاں پہنچ چکی ہیں۔امریکی ممالک کی مختلف  آوازیں، کیوبا ،نکاراگوا اور وینزویلا کی آوازیں لاس اینجلس کی سڑکوں پر گونج رہی ہیں۔ایک متکبر سلطنت(ریاستہائے متحدہ امریکہ )  اپنے زوال کے باوجود تسلط قائم رکھنے کی خواہاں ہے اور دنیا نیز  امریکہ کا سربراہ بننا چاہتی ہے،یہ دور ختم ہو چکا ہے اور ہم اس دور کو واپس نہیں  آنےدیں گے۔
پیپلز سمٹ کا اہتمام لاطینی امریکہ کے کچھ ممالک کی تنظیم کی جانب سے کیا جاتا ہے۔