امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کوہتھیاروں کی فراہمی نے تنازع کے حل کو مزید مشکل کر دیا ہے۔ زیمبیا کے ماہر سیاسیات

2022/06/12 16:31:37
شیئر:

روس-یوکرین تنازع کے بعد امریکہ سمیت کئی مغربی ممالک یوکرین کو ہتھیار فراہم کرتےآ رہےہیں۔اس حوالے سے زیمبیا کے ماہر سیاسیات جو اندابوا نے سی ایم جی کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کوہتھیاروں کی فراہمی نے تنازع کے حل کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنا  درست حل نہیں ہے۔ہتھیاروں کی فراہمی سے یہ تنازع مزید پیچیدہ ہو چکا ہے اور نقصان مزید بڑھ گیا ہے۔اس لیے اس تنازع کے حل کی خاطر یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیئے۔