امریکی سیاست دانوں کی جانب سے چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون پر نامناسب پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا رد عمل

2022/06/14 17:31:34
شیئر:

امریکہ کی دونوں سیاسی پارٹیز کے قانون سازوں نے چین میں سرمایہ کاری کی حد مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سےچینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 14 تاریخ کو  منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کے اقدام نے بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظم ونسق  اور قوانین کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے۔

حال ہی میں امریکہ کی دونوں سیاسی پارٹیز کے قانون سازوں نے ایک ایسی تجویز پر اتفاق کیا ہے جس سے  امریکی حکومت کو چین میں اربوں ڈالر کی امریکی سرمایہ کاری کو روکنے کے لیے نئے اختیارات دے گی۔ اس سلسلے میں وانگ وین بین نے کہا کہ چین ہمیشہ سے امریکہ کی طرف سے   قومی سلامتی کے تصور کو توسیع دینے اور سرمایہ کاری کے غیر معقول جائزوں کو مسلسل مضبوط کرنے کی مخالفت کرتا ہے، اس سے نہ صرف چینی اورامریکی کاروباری اداروں  کے درمیان اقتصادی اور تجارتی سرمایہ کاری کے معمول کے تعاون میں مشکلات اور رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں بلکہ اس سے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظم و نسق نیز تجارتی قوانین کو شدید نقصان پہنچتا ہے، نیز عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔ امریکی سیاست دانوں نے چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون پر نامناسب پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جو چین کی ترقی کو نہیں روک سکتیں۔ اس سے یہ خود ہی مشکلات میں پھنس جائیں گے اور ترقی کے مواقع کھو دیں گے ۔