چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت مسلسل سات برسوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر

2022/06/14 15:49:18
شیئر:

چودہ جون کو چین کی صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر شین گو بین نے "چین کے دس سال "کے عنوان سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سال دو ہزار پندرہ سے چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت مسلسل سات برسوں سے دنیا  میں پہلے نمبر پر ہے۔اس کی فروخت سال دو ہزار بارہ کے اواخر میں بیس ہزار تھی جب کہ رواں سال مئی کے اواخر تک یہ تعداد ایک کروڑ دس لاکھ اسی ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

شین گو بین  کا کہنا تھا کہ  دس برسوں میں چین میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت میں بہت  پیش رفت ہوئی ہےاور دنیا میں انٹرنیٹ کی سب سے بڑے پیمانے پر اور سب سے جدید ٹیکنالوجی کی حامل بنیادی تنصیبات کی تعمیر مکمل ہوئی ہے۔اس کے علاوہ سال دوہزار بارہ سے دو ہزار اکیس تک چین میں مینوفیکچرنگ کی ویلیو ایڈڈ   16.98     ٹریلین سے بڑھ کر  31.4   ٹریلین یوان تک پہنچ چکی ہے جس سے  دنیا میں چین کا تناسب   22.5%     سے بڑھ کر  تقریباً    30%   تک پہنچا۔