وانگ ای کی نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نانیہ مہوتا کے ساتھ ویڈیو میٹنگ

2022/06/14 09:30:35
شیئر:

13  جون کو  چین کے  ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ  نانیہ مہوتا کے  ساتھ ویڈیو میٹنگ کی۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور نیوزی لینڈ کو گزشتہ  50 سالوں کے کامیاب تجربے کاجائزہ لینا چاہیے، باہمی اعتماد کو بڑھانا چاہیے، باہمی  فائدہ مند تعاون پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور اگلے 50 سالوں میں دو طرفہ تعلقات کو   مزید پختہ، مستحکم اور فائدہ مند بنانا  چاہیے۔

محترمہ نانیہ  مہوتا نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور چین کے  درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ دو طرفہ تعلقات میں ایک اہم واقعہ  ہے اور نیوزی لینڈ  چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے اور عملی  تعاون اور عوام کو فائدہ پہنچانے اور  معیشت اور تجارت کے شعبوں میں دونوں فریقوں  کے درمیان تبادلے کے لیے پرعزم ہے۔ نیوزی لینڈ طویل عرصے سے ون چائنا پالیسی پر عمل  پیرا ہے اور نیوزی لینڈ کی آزاد خارجہ پالیسی کے لیے چین کے احترام کو سراہتا ہے۔  نیوزی لینڈ اور چین بات چیت کے ذریعے مشترکہ اہداف حاصل کر سکتے ہیں اور موسمیاتی  تبدیلیوں سے نمٹنے، وبا سے لڑنے اور علاقائی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے جیسے  شعبوں میں تعاون کر سکتے ہیں۔