چینی وزیر خارجہ کا جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے پر زور

2022/06/14 17:02:17
شیئر:

چودہ جون کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نےچین-جاپان-جنوبی کوریا سہ فریقی تعاون کے بین الاقوامی فورم کے نام تہنیتی پیغام میں  اپنےدو ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں بیجنگ، سیول اور ٹوکیو نے عملی تعاون اور مشرقی ایشیا میں امن اور ترقی کو برقرار رکھا ہے۔ وانگ نے تینوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مشکل اور پیچیدہ بین الاقوامی حالات میں، سیاسی باہمی اعتماد کو فروغ دیں اورقوت حیات  کو برقرار رکھنے کے لیے تعاون کو وسعت دیں۔

سہ فریقی تعاون سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام  یہ فورم چین، جمہوریہ کوریا اور جاپان کے درمیان سہ فریقی تعاون پر مبنی فریم ورک کے طور پر کام کرتا ہے اور خطے میں امن اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔