مختلف تہذیبوں اور مختلف مذاہب کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئیے، چینی وزارت خارجہ

2022/06/14 09:22:55
شیئر:

 

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے 13 تاریخ کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا کہ چین نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے کہ مختلف تہذیبوں اور مختلف مذاہب کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے اور برابری کی سطح پر مل جل کر رہنا چاہئے۔اطلاعات کے مطابق چند روز قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان شرما کے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں تبصرے سے بھارتی اور اسلامی ممالک کے مسلم عوام میں شدید بے اطمینانی پھیلی تھی۔
اس حوالے سے وانگ وین بن نے کہا کہ ہم نے متعلقہ رپورٹس کو نوٹ کیا ہے اور امید ہے کہ متعلقہ صورتحال کو مناسب طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔ چین نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے کہ مختلف تہذیبوں اور مختلف مذاہب کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور برابری کی بنیاد پر رہنا چاہیے، تکبر کو ترک کرتے ہوئے اپنی تہذیب اور دوسرے مذاہب کے بارے میں اپنی سمجھ کو گہرا کرنا چاہئیے۔