چین-آسٹریلیا تعلقات کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ،وزارت خارجہ

2022/06/14 09:25:31
شیئر:

چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے  13 تاریخ کو ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم لی کھہ  چھیانگ کی جانب سے  نو منتخب آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز کو مبارکباد کا پیغام بھیجنے کے بعد  چینی فریق کو وزیر اعظم انتھونی البانیز کی طرف سے جوابی خط موصول ہوا ہے۔ وانگ وین  بین نے کہا  کہ صحت مند اور مستحکم چین-آسٹریلیا تعلقات چینی اور آسٹریلوی عوام کے  بنیادی مفادات اور مشترکہ امنگوں کے مطابق ہیں۔ جیسا کہ ریاستی کونسلر اور وزیر  خارجہ وانگ ای نے کچھ عرصہ قبل میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں نشاندہی کی تھی، "چین  اور آسٹریلیا کے تعلقات خود بخود  بحال نہیں ہو سکتے ہیں بلکہ عملی اقدامات کی  ضرورت ہے۔یہ دونوں ملکوں کے عوام کی امنگوں اور وقت کے رجحان کے مطابق ہے، امید ہے  کہ آسٹریلوی فریق  چین-آسٹریلیا  تعلقات کو عقلی اور مثبت انداز میں دیکھے گا اور  تعلقات کی بہتری کے لیے  مثبت کوشش  کرے گا۔ چین آسٹریلیا   کے ساتھ باہمی احترام کے جذبے  کی روشنی میں  اختلافات کو  محفوظ رکھتے ہوئے مشترکہ بنیادوں کی تلاش میں کوشاں رہےگا تاکہ  چین-آسٹریلیا جامع  اسٹریٹجک شراکت داری کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا  سکے"