سنکیانگ میں "جبری مشقت" ایک بڑا جھوٹ ہے ۔ چینی وزارت خارجہ

2022/06/15 18:59:18
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 15 جون کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سنکیانگ میں نام نہاد "جبری مشقت" ایک سفید  جھوٹ ہے جو  چین مخالف قوتوں نے گھڑا ہے اور انہوں نےمتعدد مرتبہ سنکیانگ کی کپاس کی صنعت کو "جبری مشقت" کے استعمال کے حوالے سے بدنام کیا ہے۔ لیکن حقیقت میں  سنکیانگ کے بیشتر علاقوں میں 90 فی صد سے زیادہ کام مشینوں سے کیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس امریکی امیگریشن کےحراستی نظام میں، 70 فیصد سے زیادہ قیدیوں کو نجی حراستی مراکز میں رکھا جاتا ہے۔ جو لوگ کام نہیں کرسکتے انہیں بنیادی ضروریات تک سےمحروم رکھا جاتا ہےاور قید تنہائی میں ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جاتا ہے ۔امریکہ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوقِ اطفال کی توثیق نہیں کی ہے، امریکہ میں اب بھی پانچ لاکھ بچے زرعی شعبے میں مزدوری کر رہے ہیں ۔