نئے عہد میں چین کی انفارمیشن اور کمیونیکیشن انڈسٹری کی شاندار کامیابیاں

2022/06/15 10:41:36
شیئر:

 

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ  تشہیرنے چودہ تاریخ کو "چین کی یہ دہائی" کے موضوع پر آٹھویں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔اس حوالے سے متعلقہ اہلکار نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں چین کا انفارمیشن اور کمیونیکیشن انڈسٹری کا بنیادی ڈھانچہ کاپر وائر سے آپٹیکل فائبر میں اور پھر 3G سے 5G کمرشل استعمال میں تبدیل ہو گیا ہے۔ چین کی جامع صلاحیتوں  نے بے مثال کامیابیاں اپنے نام کیں اور دنیا کا سب سے بڑا اور تکنیکی طور پر جدید نیٹ ورک انفراسٹرکچر قائم کیا ۔ کلیدی بنیادی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت کو تیز کیا  گیا، اور ٹیکنالوجی کی صنعت کی طاقت کو نمایاں طور پر بڑھایا گیا۔

 

 اختراعی ایپلی کیشنز نے بیک وقت کھپت اور پیداوار کے میدان میں نئی کامیابیاں رقم کیں اور دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ فعال ڈیجیٹل سروس مارکیٹ  تشکیل دی۔ پچھلے دس سالوں میں، چین کی معلوماتی خدمات زیادہ اعلیٰ معیار اور کم لاگت والی ہو گئی ہیں، اور ڈیجیٹل سہولت نے جامع اشتراک حاصل کیا ہے۔